یکشنبه, اپریل 6, 2025
Homeخبریںگوادر، قابض پاکستانی فوج پر بم حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

گوادر، قابض پاکستانی فوج پر بم حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

گوادر (ہمگام نیوز) جیوانی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر جیوانی میں قابض پاکستانی فوج پر بم حملہ ہوا ہے

بم حملے میں جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، تاہم سرکاری ذرائع سے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ کوسٹ گارڈ پر کیا گیا ہے، تاہم ابھی تک مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکی۔

واضح رہے 29 نومبر کو بھی جیوانی شہر میں کوسٹ گارڈ کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی جبکہ ترجمان آزاد بلوچ نے کہا تھا کہ جیوانی سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں کوسٹ گارڈ آئے روز مائی گیروں کے قتل و ان پر بربریت میں مصروف ہے جس سے مقامی بلوچ نان شبینہ سے محروم ہوچکے ہیں۔ بلوچ عوام کی جان و مال کی تحفظ کیلئے قابض پر ہمارے حملے تسلسل اور شدت کے ساتھ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز