گوادر (ہمگام نیوز) گوادر کے علاقے ریندان کلدان کے دو بیست پنجاہ کے جعلی پاکستان اور ایرانی سرحد پہ ایک بلوچ نوجوان کو پاکستان آرمی نے اغواء کرکے لاپتا کردیا ہے۔
بلوچ لاپتا و شہدا کیلئے سرگرم تنظیم وی بی ایم پی کے مطابق نوجوان گلاب ولد جمال بلوچ سکنہِ بلنگور کیچ کو 4 جولائی کو دو بیست پنجاہ کے کراسنگ بارڈر سے جبراً لاپتا کیا ہے۔
لاپتا ہونے والے بلوچ نوجوان کے حوالے سے تاحال کوئی خبر نہیں تاہم دوسری جانب انکی فیملی نے جبراً گمشدگی کا شکار نوجوان کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔