گوادر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کچھ دیر قبل موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر جیونی کے علاقے لکن تیاب کے قریب پاکستانی کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ابتدائی آمدہ اطلاعات کے مطابق معمول کے گشت پر جانے والے ایک فوجی گاڑی کو نشانا بنایا گیا ہے جسمیں دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں۔
ابتدائی طور مقامی ذرائع کی طرف سے دی جانے والی خبر کے مطابق دھماکے میں جانی نقصان ہوا ہے، تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق سرکاری سطح پر نہیں ہو سکی۔ لیکن اب مقامی ذرائع اس بات کی تصدیق کررہے ہیں کہ اس دھماکے میں دوپاکستانی قابض فوجی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور یہ سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔