شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریں‎گوادر، پیشکان میں پاکستانی فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 2 اہلکار...

‎گوادر، پیشکان میں پاکستانی فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 2 اہلکار زخمی

گوادر (ہمگام نیوز) گوادر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے گوادر کے علاقے پیشکان میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

‎ذرائع کے مطابق واقع پیشکان میں سمندر کنارے پیش آیا جہاں پہلے سے نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوا، مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ شدید نوعیت کا تھا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ہے۔ دھماکے کے متیجے میں پاکستانی فورسز کے دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔

‎یاد رہے کہ آج ہی کے روز مسلح افراد نے گوادر کے دو مختلف علاقوں جیونی اور پسنی میں نام نہاد چودہ اگست کی تقریبات و تیاروں کو بم حملوں میں نشانہ بنایا تھا۔ جبکہ گوادر کے ایک اور علاقے پانوان میں چودہ اگست کی تیاریوں کے دوران دو بم برآمد ہوئے تھے۔

‎گوادر میں ہونے والے مذکورہ حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز