گوادر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں تین دن قبل حبیب بینک کے قریب حجام کی دکان پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا۔
ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والی کی شناخت محمد عارف ولد عبد الرشید قوم راجپوت ساکن تحصیل سمندری چک نمبر 250 ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ پنجاب سے ہوئی۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔
تاہم مزکورہ حملے کی ذمہ داری کسی بھی بلوچ آزادی پسند نظیم نے قبول نہیں کی ہے۔