گوادر / وڈھ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے شادی کور سے گزشتہ رات پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر سرد دل خان ولد شیر خان اور حاتر ولد میردوست نامی دو نوجوانوں کو ان کے گھروں سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق رات گئے دو گاڑیاں اور پانچ موٹر سائیلکیں ان کے گھر کے باہر رُکیں۔ ان کے مطابق متعدد مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے اور سرد دل کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

اسی دوران کھتیوں پر مزدوری کرنے والے حاتر کو کھیتوں سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

علاوہ ازیں غلام سرور مینگل نامی شخص کو وڈھ کے ائریا سے نامعلوم مسلح افراد اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔ تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔