شال :(ہمگام نیوز) بلوچستان لیبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گوادر اور پیدارک میں قابض پاکستانی فورسز کو دو مختلف حملوں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
سرمچاروں نے گزشتہ رات مغرب کے بعد گوادر میں شمبے اسمائیل قبرستان کے قریب قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جب وہ موٹر سائیکل پر گشت کر رہے تھے۔ جس سے انہیں جانی و مالی نقصان پہنچا۔
حملے کے بعد قابض فورسز نے ہمیشہ کی طرح عام عوام کو تشدد کا نشانہ بنایا، تاہم بلوچ سرمچار نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
مزید کہا کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے گزشتہ شام 5 بجے پیدارک اور گورکوپ کے درمیان کراس پر قائم قابض فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے کیمپ پر متعدد گرنیڈ لانچر کے گولے داغے جو کیمپ کے اندر گرے جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
بیان کے آخر میں کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ دونوں حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہمارے حملے بلوچستان کی مکمل آزادی اور قابض فوج کے مکمل انخلاء تک جاری رہیں گے۔