کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے گوادر میں سٹی اسٹیٹ سیمت دیگر زمینوں کی خریدوں فروخت کرنے والے ایجنسیوں کے ادفاتر کو ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا اس حملے کی زمہ داری بلوچ ریپبلکن آرمی قبول کرتی ہے۔ بلوچ سرزمین پہ قابض پاکستان اور چین کی گٹھ جوڑ سے بلوچ قومی وسائل کی بے دریغ لوٹ مار اور بلوچ قوم کی تشخص کو مٹانے کی کسی بھی سامراجی کوششوں کے خلاف مزاحمت کی جائے گی اور ساتھ ہی بلوچ ریپبلکین آرمی چین پر یہ واضح کرنا چاہتا کہ وہ بلوچ نسل کشی، بلوچ وسائل کی لوٹ مار اور صدیوں پرانی بلوچ شناخت کو مٹانے کی پاکستانی کوششوں سے خود کو الگ کریں اور پاکستانی کی بلوچ کش کو شیشوں سے دستبراد ہوجائے بصورت دیگر بی آراے بلوچ قوم کی مدد و تعاون سے گوادر و سوئی سمیت جہاں بھی چین کی مدد وتعاون سے لوٹ گھسوٹ کے منصوبے شروع کیئے گئے ہیں ان کو بڑی شدت کے ساتھ نشانہ بنائے گی، ایک طرف پاکستان دنیا کے مختلف سرمایہ داروں کو گوادر سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بلوچ وسائل کی لوٹ مار کیلئے سرمایہ کاری کی دعوت دیکر یہ دعوی کررہا ہے کہ اس نے امن قائم کیا ہے لیکن بلوچ قوم اپنی سرزمین پہ کسی بھی صورت بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے خلاف کسی بھی سرمایہ کاری کی اجازت نہیں دیگا اور آج کے گوادر حملے کے بعد پوری دنیا کو یہ جان لینا چاہیے کہ بلوچ قوم کے محافظ کہی اور کسی بھی وقت بھی چاہیے پاکستان کی حمایت یافتہ سرمایہ کاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں، اس طرح کے حملوں میں مزید شدد لائی جائے گی ہماری کاروئیاں آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔