شال (ہمگام نیوز) پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستان آرمی نے مقامی آبادیوں پر رات گئے تاریکی میں گھروں پر دھاوا بول دیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی کے اہلکاروں نے دازن کے مقام پر گھروں میں گھس کر خواتین و بچوں کو زدکوب کیا اور ایک نوجوان ظہور ولد خالد کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
گوادر کے ڈھور چیک پوسٹ سے پچھلے سال کے آخری مہینے میں لاپتہ ہونے والے زاکر ولد عبدالرزاق بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔
گوادر کے مقام گھٹی ڈھور کے مقام سے اطلاعات ہیں کہ پاکستان آرمی کے اہلکار آج رات 11 بجے گھروں میں گھس گئے ہیں جہاں آپریشن جاری ہے۔
پاکستانی فورسز کے اہلکار لوگوں سے موبائل فونز چین کر انکو زد وکوب کررہے ہیں تاہم گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔