گوادر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے گذشتہ رات کلانچ، امبی کے علاقے میں گھر پر چھاپہ مار کر صابر ولد عبدالغنی کو جبری طور پر لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
زرائع کے مطابق دوران حراست قابض فورسز کے اہلکاروں نے گھر میں موجود خواتین و بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں جبری گمشدگی کا سلسلہ کئی عشروں سے بلاناغہ جاری و ساری ہے۔ جس میں قابض پنجابی ریاست کے فورسز اور خفیہ ادارے ملوث آرہے ہیں۔