پسنی (ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ پسنی کے مقام پر مکران کوسٹل ہائی وے کو کو لواحقین نےاحتجاج کے پیش نظر بند کر دیا ، کراچی سے مکران کے لیے آمدورفت معطل ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے پیاروں کو لاپتہ ہوئے 20 روز گزر چکا ہے ،ان سے انتظامیہ نے دو مرتبہ مذاکرات کئے ہیں لیکن ابھی تک انھیں بازیاب نہیں کیا جا سکا ، ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی بازیابی تک شاہراہ کو نہیں کھولیں گے۔
، واضح رہے کہ دس روز کے دوران لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے مکران کوسٹل ہائی وے کو پسنی زیرو پوائنٹ پر تیسری مرتبہ ہے بند کیاجارہاہے ۔ دوسری طرف شاہراہ کی بندش سے ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں جنہیں پریشانی کا سامنا ہے ،مسافروں کا کہنا ہے کہ چھ گھنٹے گزر جانے کے باوجود انتظامیہ مظاہرین سے مذاکرات کے لیے نہیں پہنچ سکا ہے۔
ادھر حب میں 6 لاپتہ افراد کے لواحقین نےگزشتہ روز سے شاہراہ بند کردیا ہے ،جبکہ آج سوراب کے مقام پر زہری سے لاپتہ 9 افراد کے اہلخانہ نے زیروپوائنٹ سوراب کے مقام پر شاہراہ کو بند کردیا ہے۔