گوادر میں بدستور پانی کی شدید قلت، عوام ایک بار پھر سڑکوں پر۔
گوادر (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پانی کی شدید قلت کے خلاف ایک بارپھر عوام سڑکوں پر نکل ائی ہیں.
اطلاعات کے مطابق پانی کی شدید قلت کے خلاف نگوری وارڈ کے مکین سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور گوادر شہر کے سب سے اہم سڑک سید ظہورشاہ روڈ کو ہر قسم کے آمدورفت کے لیئے بند کردیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے جبکہ شدید گرمی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد احتجاجاً سڑک پر بیٹھ کر پانی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
احتجاج میں شریک علاقہ مکینوں نے کہا کہ ہمیں پانی کئی دنوں سے نہیں دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں پانی فراہم نہیں کیا گیا تو پورا یہ احتجاج کریں گے جاری رہئیگا انہوں نے مزید کہا کہ گوادر کے باسی آج ایک بوند پانی کو ترس رہے ہیں جو زیادتی ہے – ان کا کہنا تھا کہ ترقی کے شور میں یہاں کے لوگ پیاس سے مرجائیں گے۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں مقامی آبادی پانی کی قلت اور بجلی کی عدم فراہمی پر عرصے دراز سے مسلسل سراپا احتجاج ہیں تاہم حکومت پانی اور بجلی کی فراہمی میں ابتک ناکام نظر آتی ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر مکینوں کو پانی اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم رکھ کر ہجرت کرنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے


