گوادر (ہمگام نیوز) بی ایل کے ترجمان آزاد بخوچ نےکہا ہے کہ 9 مئی کو ہمارے سرمچاروں نے گوادر میں فائرنگ کرکے پنجاب سے تعلق رکھنے والے خفیہ اداروں کے کارندے عارف ولد عبدالرشید راجپوت کو نشانہ بنایا۔ مذکورہ شخص کا تعلق پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے جو عرصہ دراز سے گوادر میں روزگار کی آڑ میں پاکستانی انٹیلیجنس اداروں کیلئے مخبری کررہا تھا۔
ترجمان نے کہا مقامی لوگوں کو خبردار کرتے ہیں کہ ایسے لوگوں سے ہوشیار رہ کر دوری اختیار کریں اور انہیں دوکان یا مکانات کرائے پر دینے سے گریز کریں۔