کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیر کی صبح گیارہ بجے گوادر کے قریب تیراندسک کے مقام پر ہمارے سرمچار معمول کی گشت پر تھے کہ اُن کا سامنا پاکستانی فوج سے ہوا۔ پاکستانی فوج نے سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی تو قابض فوج کے ساتھ دوبدو جھڑپ شروع ہوئی جس میں سرمچار گھیراؤ توڑنے میں کامیاب ہوکر بحفاظت نکل گئے ۔ تیس منٹ کی لڑائی میں قابض فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔