گوادر(ہمگام نیوز ڈیسک)مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر ضلع گوادر سے پاکستانی فورسز نے فوجی جارحیت سے چھاپہ مار کر ایک بلوچ نوجوان کو زبردستی گرفتار کرکے جبری طور اغوا کردیا ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے نیا آباد میں ایک گھر پر پاکستانی فورسز اور اس کے خفیہ اداروں نے چھاپہ مار کر ایک نوجوان محمد صدیق ولد عبدالرحمن کو گرفتار کرکے فوجی کیمپ منتقل کر دیا ۔پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور اغوا ہونے والا محمد صدیق دشت کا رہائشی ہے ۔