دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںگوادر: پورٹ سے پنجاب گندم لیجانے والے ٹرالر پر بم حملہ

گوادر: پورٹ سے پنجاب گندم لیجانے والے ٹرالر پر بم حملہ

گوادر ( ہمگام نیوز) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں مسلح افراد نے پنجاب جانے والے ٹرالر کو بم حملے کا نشانہ بنایا ـ

 

اطلاع کے مطابق گوادر شہر میں نیاآباد کے قریب نامعلوم افراد نے ٹرالر کو اس وقت بم حملے کا نشانہ بنایا جو گوادر پورٹ سے گندم لاد کر پنجاب جارہا رہا تھا ـ

 

بم حملے میں ٹرالر کو نقصان کی اطلاعات ہیں حملے کے فوراً بعد فورسز نے مزکورہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ـ

 

یاد رہے گزشتہ برس گوادر ہی میں پورٹ سے پنجاب جانے والے ٹرالروں پر مسلح افراد نے دو مرتبہ حملہ کیا تھا، حملوں کی زمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن پرنٹ نے قبول کی تھیں جبکہ آج ہونے والے بم حملے کی زمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز