گوادر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گوادر پولیس نے ایک نوجوان کو کم بھتہ دینے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا.
پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت آصف ساجدی ولد ڈاکٹر اللہ داد ساجدی سکنہ ہور گراڈی گیشکور کے نام سے ہو گئی ہے.
علاقائی ذرائع کے مطابق آصف ساجدی تربت سے کراچی جا رہے تھے کہ تلار کلانچ لیویز چیک پوسٹ پر اس کا لیویز اہلکاروں کے درمیان تلخی ہوئی تو آصف نے لیویز اہلکاروں کو ہزار روپے بھتہ دے کر روانہ ہوگئے تو لیویز اہلکاروں نے کم پیسے دینے پر اس کا پیچھا کیا اور نلینٹ کے مقام پر اس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں آصف ساجدی جاں بحق ہو گیا.