گوادر ( ہمگام نیوز) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بجلی کی بندش کے خلاف اتوار کے روز شنکانی در کے مقام پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے مکران کوسٹل ہائی وے پر دھرنا دے دیا۔
جس کے سبب ٹریفک کی روانی معطل ہونے سے کئی مال بردار اور مسافر گاڑیاں پھنس گئیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ کیسکو نے بلاجواز بجلی بند کرکے علاقے کو تاریکی میں ڈبو دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناجائز بلنگ اور طویل لوڈشیڈنگ روز کا معمول بنتا جارہا ہے۔ عملے کی کمی اور بلوں کی عدم تقسیم، اور بلنگ، زیادہ میٹر ریڈنگ اندراج کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔
واضح رہے ساحلی شہر گوادر میں بجلی کا بحران طویل عرصے سے جاری ہے۔