شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںگوادر کے علاقے جیونی اور پسنی میں 14 اگست کے نام نہاد...

گوادر کے علاقے جیونی اور پسنی میں 14 اگست کے نام نہاد تقریبات کے دوران دو زورداد دھماکے اور بم برآمد ہونے کے اطلاعات

گوادر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گوادر کے دو مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کی سرپرستی میں جاری نام نہاد یوم آزادی کے تقریبات کے دوران اب تک کم از کم دو زوردار بم دھماکے جبکہ ایک علاقے میں دو برآمد ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے جیونی کوسر بازار ہائی اسکول میں چودہ اگست کی تیاری کے دوران دھماکہ ہوا، جبکہ دوسرا دھماکہ پسنی ببر شور اسکول میں چودہ اگست کی تیاریوں کے دوران ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد نام نام نہاد تقریب میں شریک افراد میں افراتفری پھیل گئی۔

اس کے علاوہ ذرائع جیوانی کے علاقے پانوان سے ذرائع کے مطابق کوسٹ گارڈ کیمپ کے قریب دو بم برآمد ہوئے ہیں۔ یہ بم 14 اگست کی تیاریوں کے دوران برآمد ہوئے۔ اس واقعے کے بعد قابض فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور بموں کو ناکارہ بنانے کی کوشش جاری ہے۔

گوادر میں ہونے والے مذکورہ حملوں کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز