گِھ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان اتوار 7دسمبر2025 کو، ایران کی قبضہ گیر سیکیورٹی فورسز نے گِھ( نیکشھر) کے زیر انتظام دهستان چانف کے ایک سکول پر چھاپہ مار کر، ایک بلوچ طالب علم بچے کو کلاس روم کے اندر سے مار پیٹ کرکے گرفتار کرلیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔
بلوچ طالب علم بچے کی شناخت 16 سالہ محمود بلوچی رزی ولد عبدالغنی ، بارہویں جماعت کا طالب علم، اہل و ساکن گاؤں سورمیج، دهستان چانف، ضلع گِھ بتائی گئی ہے۔
ذرائع کے کے مطابق محمود کی قسمت سے کئی دنوں کی مکمل بے خبری کے بعد، اس نے ایک نامعلوم نمبر سے فون کال کے ذریعے اپنے خاندان کو بتایا کہ وہ کرمان صوبے کے ضلع بافت کی اطلاعات انتظامیہ میں حراست میں ہے۔
کال پر اس نے کہا کہ وہ حراست گاہ میں تشدد اور دباؤ کا شکار ہے اور ایران کی قبضہ گیر اطلاعات فورسز نے اسے کہا ہے کہ وہ اپنے خاندان کو بتائے کہ اس کا باپ خود کو پیش کرنے آئے، ورنہ تجھے آزاد نہیں کریں گے۔


