آواران (ھمگام نیوز) گیشکور میں پاکستان آرمی نے مسلسل کیمپ بلاکر تشدد کرکے ایک ضعیف العمر بلوچ رہائشی کو شہید کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق داد بخش مسکان کو مسلسل خاندان کے دیگر افراد سمیت مسلسل پاکستان آرمی کیمپ بلاکر شدید تشدد کرتا تھا۔
چار روز قبل داد بخش مسکان کو آرمی نے دیگر رہائشیوں کے ساتھ کیمپ بلایا اور انہیں زور دیا کہ اسلحہ کہاں ہے اور علاقے میں جتنی بھی بندوقیں اور اسلحہ ہیں انہیں پوری طور پر کیمپ لائیں۔
بتایا جاتا ہے کہ دیگر افراد گھر لوٹ آئے تاہم آج چار روز کے دوران داد بخش مسکان مسلسل تشدد کے باعث دم تھوڑ گئے ہیں اور انکی لاش لائی گئی ہے۔