دُزاپ (ہمگام نیوز) ایرانی زیرِ قبضہ بلوچستان میں معروف مذہبی رہنماء مولانا عبدالغفار نقشبندی نے پہرہ سے اغواء کے بعد شہید کیے گئے ہانی گل بلوچ اور شوہر کے قتل کی شدید مذمت کردی ہے۔
مولانا عبدالغفار نقشبندی بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مشرقی بلوچستان کی انسانی حقوق کی کارکن ہانی گل بلوچ اور اسکے شوہر سمیر بلوچ جو اپنی جان بچانے کیلئے مغربی بلوچستان آئے تھے انکا قتل انتہائی سفاکیت اور دلی ظلم کی انتہاء ہے۔
انہوں نے قاتلوں سے مکاتب ہوکر کہا کہ اسلامی جھنڈے کے سائے تلے تم ایسا ظلم کیسے کر سکتے ہو؟
انہوں ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ ہم اس گھناؤنے فعال کی شدید مذمت کرتے ہیں اور انکا قتل غظبِ الٰہی کا سبب بن جانتا ہے۔