ہرنائی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ہرنائی میں مسلح افراد نے کوئلہ لیجانے والے ٹرکوں کی سکیورٹی کیلئے موجود پاکستانی فورسز کی گاڑیوں پر حملہ کردیا۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق حملے کے نتیجے میں کم از کم چار اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حملہ کافی شدید نوعیت کا تھا، حملے کے بعد فورسز کی کمک کیلئے قریبی کیمپوں سے فورسز روانہ ہوئی ہے جبکہ کوئٹہ سے ہیلی کاپٹروں کی آمد کی بھی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں اس طرح کے حملے آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے ہوتے ہیں۔ البتہ مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں ہوئی ہے۔