کوئٹہ (ہمگام نیوز)شاہرگ میں فوجی جارحیت تاحال جاری ہے۔ آپریشن کے دوران چاکر مری کی پانچ روزہ شیر خوار بچی کو بھی بمباری کا نشانہ بناکر شہید کردیا
صبح سے جاری پاکستانی ہیلی کاپٹروں کی بمباری کے دوران پانچ روزہ شیرخوار بچی سمیت پانچ خواتین شہید ہوئے ہیں جن کی شناخت کمسن بچی مینو بی بی ، کمسن جعفر، بی بی مخمل، خات خاتون اور بی بی بانو کے ناموں سے ہوئی تھی دیگر چار زخمی بچیوں کو فورسز اپنے ساتھ لے گئے تھے۔جانبحق ہونے والے مردوں کی شناخت کالو مری، لیمو مری اس کے علاوہ وشو مری کے تین بیٹے دلوش مری ولد وشو مری، افضل مری ولد وشو مری، رحمدل مری ولد وشو مری کے علاوہ بنگل مری ولد حاجی بانزو مری کے ناموں سے ہوئی ہیں اور چار لاشوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔