ہرنائی/شاہرگ(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق آج صبح سویرے 6 بجے قابض پاکستانی فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے ہرنائی و شاہرگ سے متصل مختلف علاقوں میں جارحیت کرتے ہوئے سویلین آبادی پر شیلنگ کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی نے فضائی فوج کا استعمال کرتے ہوئے ہرنائی و شاہرگ کے مختلف علاقوں کھوسٹ ،لوان، ویڈی ،گنبدی، اوچ کمان، آفی این کمان، غلو تڑھ، واد ء وڈھ ، یخو،لونی، میژلیاری اور جھالاوان کے مختلف علاقوں میں سولین آبادی پر بلا امتیاز شیلنگ کی۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق آج کے فوجی جارحیت سے ہونے والے کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی تفصیل معلوم نہ ہوسکی۔
واضع رہے ریاستی اداروں نے جب بھی مقبوضہ بلوچستان میں فوجی جارحیت کی ،تو اسی دوران وہ مواصلات کے مختلف زرائع جن میں انٹرنیٹ کی بندش خاص طور شامل ہے۔ فوجی جارحیت کے دنوں مواصلات کےبیشتر زرائع کو بند کیا جاتاہے، تاکہ پاکستانی ریاست کے جنگی جرائم دنیا کے سامنے واضع نہ ہو سکے۔