جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںہرنائی اور قلات میں قابض فورسز پر تین حملے کیے جن میں...

ہرنائی اور قلات میں قابض فورسز پر تین حملے کیے جن میں 7 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ بی ایل اے

شال (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 7, 8 اور 9 نومبر کو ہمارے سرمچاروں نے قلات اور ہرنائی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز پر تین حملے کرکے سات اہلکار ہلاک اور چار زخمی کیے جن کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

7 نومبر کو ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے شاہ مردان میں پاکستانی فورسز کی چوکی کو راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہوئے۔

8 نومبر کو شام کے وقت سرمچاروں نے قلات کے علاقے جوہان میں قائم قابض ایف سی کے کیمپ پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا۔

9 نومبر کو بی ایل اے کے سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے میں کوئلہ لیجانے والی ٹرکوں کی سکیورٹی پر معمور قابض فورسز کے قافلے پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں فورسز کے پانچ اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔

مذکورہ علاقے میں کوئلے کے کاروبار سے منسلک کمپنیوں و ٹھیکیداروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ برائے نام تحفظ کیلئے پاکستانی فوج کی سکیورٹی لینے سے گریز کریں بصورت دیگر ان پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز