شال:(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قریب ۱ بجے نامعلوم مسلح افراد نے ہرنائی کے علاقے زردالو میں پاکستانی فوج کی جانب سے سرویلنس کے مقصد سے لگائے گئے ٹاورز پر حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ مقام پر کم از کم چار انتہائی بڑے اور دوربین کیمرے نصب ہیں۔ اس حملے میں ان کیمروں کو نقصان پہنچا ہے۔
علاقائی ذرائع نے مزید بتایا کہ حملے کے بعد آج بروز ۱۱ جون کو علاقے میں ہیلی کاپٹر آئے ہیں اور فضائی گشت کررہے ہیں۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کیا ہے۔