ہرنائی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ہرنائی میں حساس ادارے کے دفتر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل ہرنائی میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ ہرنائی میں واقع پاکستانی خفیہ ادارے کے دفتر پر ہوا ہے۔
حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے۔
حملے میں ابھی تک کسی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔