ہرنائی (ہمگام نیوز) 10 جون کو دوپہر 1 بجے ہمارے سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے زردآلو میں پاکستانی فوج کے سرویلنس نظام پر حملہ کرکے اسے نقصان پہنچایا۔
ترجمان نے کہا مذکورہ مقام پر قابض فوج نے سرمچاروں کے تعاقب اور حملوں سے بچنے کی خاطر کم از کم دو ٹاور لگائے ہیں جن پر چار بڑے اور جدید کیمرے نصب ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے اس حملے کے نتیجے میں تمام کیمروں کو نقصان پہنچا جسکی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔