یکشنبه, دسمبر 29, 2024
Homeخبریںہرنائی: کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں...

ہرنائی: کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

ہرنائی (ہمگام نیوز ) ہرنائی کے علاقے شاہرگ کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق ہو گیا، مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے بعد آبائی علاقے کی جانب روانہ کر دی گئی۔

لیویز ذرائع کے مطابق شاہرگ کے علاقے میں مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران مٹی کا تودہ گر گیا جس کی زد میں آنے سے ایک کان کن جاں بحق ہوگیا۔ کان کن کو دیگر مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کوئلہ کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔

بتایا گیا ہے کہ کان کن ہسپتال میں جاں بر نہ ہو سکا، اسکی شناخت افضل خان کے نام سے ہوئی ہے جو سوات کا رہائشی تھا، ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز