ہرنائی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلہ کان میں پیش آنے والے حادثے کے سبب دو مزدور جانبحق ہوگئے، جانبحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت نعمت اللہ ولد حاجی موسی ونیچی سکنہ مل کالونی اور اختر محمد ولد حکیم ونیچی سکنہ زندہ پیر کے نام سے ہوی ہے، حادثے کے بعد دونوں افراد کی لاشوں کو لیبر ہسپتال ہرنائی میں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا، جبکہ حادثہ طالب لیز ایریا میں حبیب ونیچی کے کول لیز میں پیش آیا۔
یاد رہے بلوچستان میں ہر سال کوئلے کے کانوں میں پیش آنے والے حادثوں کی وجہ سے درجنوں غریب مزدور اپنے قیمتی جانیں کھو بیٹھتے ہیں اور زیادہ تر حادثے کان کنی کے جدید سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے پیش آتے ہیں


