ہرنائی (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق آج صبح 9 بجے قابض پاکستانی فورسز نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے مقام جمبرو میں زمینی و فضائی آپریشن کا آغاز کیا ہے
علاقائی ذرائع کے مطابق اج صبح نو بجے پاکستانی فورسز زمینی راستوں سے ہرنائی کے علاقے جمبرو میں داخل ہوا جس کے چند منٹ بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو کافی دیر تک چلا
علاقائی زرائع نے بتایا کہ پاکستانی فورسز اور نامعلوم افراد کے درمیان جھڑپ نو بجے شروع ہوا جسکا سلسلہ چند منٹ تک جاری رہا.
پاکستانی فورسز اور نامعلوم افراد کے درمیان ہونے والے جھڑپ کے بعد پاکستانی فورسز نے فضائی آپریشن شروع کیا جو تاحال جاری ہے
زرائع کے مطابق فضائی آپریشن میں تین ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا ہے جو مسلسل شیلنگ کررہے
تاہم اب تک کسی قسم کے نقصانات کی اطلاع دونوں اطراف سے موصول نہیں ہوئیں ہیں
مقبوضہ بلوچستان میں اس طرح کی جھڑپیں اکثر پاکستانی فورسز اور آزادی پسند مسلح تنظیموں کے درمیان ہوتے ہیں تاہم اب تک اس آپریشن اور جھڑپ کی تصدیق کسی زرائع کی جانب سے نہیں کی گئی ہے