برلن (ہمگام نیوز) بوسینا ہرزیگووینا میں سرب افواج کےہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ نے 11 جولائی کو عالمی یوم سربرینیتسا نسل کشی قرار دے دیا۔

خبر کے مطابق ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد کی منظوری دی گئی جسے جرمنی ،روانڈا ، امریکا اور ترکیہ سمیت 40 سے زائد ممالک نے پیش کیا تھا ۔

یہ قرارداد 193 رکن ممالک میں سے 84 ممالک کے ووٹوں کی سادہ اکثریت کے ساتھ منظور ہوئی۔

قرارداد میں کہا گیا 11 جولائی کو سربرینیتسا میں 1995 کی نسل کشی کا دن ہر سال منایا جائے گا۔

یاد رہے کہ 11 جولائی 1995 میں سرب افواج نے ایک ہی دن میں 8 ہزار سے زیادہ بوسنیائی مسلمانوں کا قتل کیا تھا۔