شنبه, اپریل 12, 2025
Homeخبریںہلمند میں طالبان کا حملہ9افغان فوجی جانبحق3خودکش6دیگرحملہ آورماردیئے گئے

ہلمند میں طالبان کا حملہ9افغان فوجی جانبحق3خودکش6دیگرحملہ آورماردیئے گئے

لشکرگاہ(ہمگام نیوزڈیسک) افعانستان کے ولایت ہلمند میں فوجی کیمپ پر حملہ ہوا ہے۔افغاں میڈیا کے مطابق فوجی کیمپ پر حملے میں متعدد فوجی جانبحق ہو گئے ہیں جب کہ کئی جانبازوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں یہ واقعہ اس جگہ پیش آیا ہے جہاں فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں متعدد افغان فوجی جانبحق ہو گئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے جنوبی صوبہ ہلمند میں فوجی بیس کو نشانہ بنایا جس کی تصدیق گورنر آفس نے بھی کردی۔
گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور ہلمند میں 215 میوند کورپس کے سہراب کیمپ کے اندر داخل ہوئے اور دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 خودکش بمبار اور 6 دیگر حملہ آور مارے گئے۔ گورنر آفس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فوج نے حملہ پسپا کردیا جس کے بعد کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ افغان میڈیا کی ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ 27 حملہ آوروں نے صبح 4 بجے فوجی بیس کو نشانہ بنایا جب کہ حملہ آوروں میں 7 خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز