نیویارک(ہمگام نیوز ) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے عراق اور شام میں امریکی افواج کے خلاف زیادہ تر حملوں کے پیچھے عراق میں حزب اللہ بریگیڈ اور حرکت النجباء کے ملوث ہونے الزام عائد کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک ایرانی حمایت یافتہ عراقی گروپوں کے حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

جمعہ کی رات عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے آسٹن نے بغداد میں امریکی سفارت خانے اور عراق اور شام میں حالیہ ہفتوں میں امریکی افواج پر حملوں کی مذمت کی۔

انہوں نے زور دیا کہ امریکا خطے میں امریکیوں پر کسی بھی حملے کے خلاف اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

“ہم جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں”

لائنڈ آسٹن نے وضاحت کی کہ “ہم عراق میں کتائب حزب اللہ گروپوں اور حرکت النجباء کے خلاف فیصلہ کن جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں تاکہ امریکی اور اتحادی افواج کے خلاف خطرات اور حملوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔

ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کے حملے عراق کی خودمختاری اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

عراقی وزیر اعظم کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئےآسٹن نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی افواج کے خلاف حملے بند ہونے چاہئیں۔