یروشلم: (ہمگام نیوز) نیتن یاہو نے امریکی “فاکس نیوز” نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ “میں اپنے ملک کے مستقبل کا ذمہ دار ہوں بائیڈن نہیں۔”
نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ کے بارے میں امریکی انتظامیہ کی تنقید کا بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ “ہماری گردنیں داؤ پر لگی ہیں۔ ان کا اشارہ غزہ کی محصور پٹی میں زمینی مشکل صورتحال اور مختلف محاذوں پر اسرائیل کو درپیش مشکلات کی طرف تھا۔
یاھو نے دعویٰ کیا کہ ان کی افواج حماس پر مکمل فتح حاصل کرنے اور اس کے قائدین کو ختم کرنے کے راستے پر گامزن ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ تل ابیب نے حماس کے اہلکار نمبر ایک، دو تین اور چار کو راستے میں ہی قتل کردیا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور اسرائیلی انتظامیہ کے درمیان غزہ جنگ کی وجہ سے تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔