دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںہمارے بیٹوں کو بحفاظت منطر عام پر لایا جائے ۔لواحقین کی...

ہمارے بیٹوں کو بحفاظت منطر عام پر لایا جائے ۔لواحقین کی اپیل

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے علاقے جھاؤ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا ندیم ولد درویش، سدھیر، نادل ولد خیر محمد اور زبیر ولد ہاشم کے لواحقین نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے بیٹوں کی بحفاظت بازیابی میں کردار ادا کریں. 

لواحقین کے مطابق ندیم ولد درویش کو 7 اکتوبر 2019 اور سدھیر، نادل، زبیر کو 21 اپریل 2019 کو جھاؤ سے پاکستانی فورسز نے جبری طور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا. 

لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ان کے بیٹے کسی بھی غیر قانونی عمل میں ملوث رہے ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کر کے ان پر کیس چلایا جائے یوں نوجوانوں کو سالوں تک پابند سلاسل کرنا نہ صرف نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنا ہے بلکہ لواحقین کو ذہنی اذیت سے دوچار کرنا ہے. 

لواحقین نے آخر میں کہا کہ ہم ملکی اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے پُر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے بیٹوں کی بازیابی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنا کردار ادا کریں. 

واضح رہے مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے گزشتہ دس سالوں کے اندر ہزاروں کی تعداد میں بلوچ فرزندوں کو پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیاں جبری طور پر اغوا کر چکی ہیں اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے،

جبری طور اغوا بلوچوں کیلئے قائم کی گئی تنظیم “وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز” کا دعویٰ ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے چالیس ہزار سے زائد بلوچوں کو پاکستانی فورسز کی جانب سے جبری طور پر اغوا کیا جا چکا ہے جن میں سے کئی بلوچوں کی مسخ شدہ لاشیں بھی بلوچستان سمیت سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے مل چکی ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز