سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeانٹرنشنلہمارے جوہری ہتھیاروں کا استعمال صرف دفاعی مقاصد کے لیے ممکن ہے:...

ہمارے جوہری ہتھیاروں کا استعمال صرف دفاعی مقاصد کے لیے ممکن ہے: روس

ماسکو( ہمگام نیوز ) روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ ہمارے جوہری ہتھیاروں کا استعمال دفاعی مقاصد کے لیے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا روس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے فرضی استعمال کا انحصار غیر معمولی حالات پر ہوتا ہے جن کی نمائندگی صرف دفاعی معاملات میں ہوتی ہے۔

زخارووا نے جمعرات کو سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے موقع پر کہا کہ جوہری ڈیٹرنس کے میدان میں روس کی پالیسی خالصتاً دفاعی نوعیت کی ہے۔ جوہری ہتھیاروں کا پہلے سے طے شدہ استعمال واضح طور پر ایک خالصتاً دفاعی فریم ورک میں ہنگامی حالات تک محدود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو ایٹمی جنگ شروع کرنے کے ناقابل قبول ہونے کے اصول پر پوری طرح پابند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہو سکتا اور نہ ہی اسے شروع ہونے دیا جانا چاہیے۔

ماریہ نے کہا کہ ہم دیگر تمام فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ جوہری جنگ کو روکنے اور ہتھیاروں کی دوڑ کو روکنے سے متعلق پانچ جوہری ہتھیاروں سے لیس ملکوں کے رہنماؤں کے مشترکہ بیان کی شقوں کی پابندی کریں۔

معاہدے “سٹارٹ 3” کے متعلق اپنی گفتگو میں زخارووا نے نشاندہی کی کہ روس کے سٹریٹجک ہتھیاروں میں کمی کے معاہدے کو معطل کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں یہ صرف اس وقت ہوگا جب واشنگٹن سیاسی ارادے کا مظاہرہ کرے اور کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز