ہوشاب(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں نامعلوم مسلح افراد نے قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کردیا۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں قابض فوج کے کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں تاہم سرکاری سطح پر اب تک ایک اہلکار کے ہلاک اور دو کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت اسد مہدی کے نام سے ہوگئی ہے۔
اس طرح کے حملے بلوچستان کے طول و ارض میں پچھلی دو دہائیوں سے جاری ہیں جن کی ذمہ داریاں ہمیشہ بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں تاہم اب تک کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔