کیچ:(ہمگام نیوز) بلوچستان بھر میں اغوا نما گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ قابض پاکستانی فورسز نے تین بلوچ فرزندوں کو جبری طور پر حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب قابض فورسز نے ہوشاپ کے علاقے دمب کے رہائشی قمبر ولد پیر محمد کو گھر میں گھس کر حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کر دیا۔
دوسری جانب حیر بخش ولد ولد پنڈوک نامی شخص جو فورسز کی جانب سے زبردستی قبضے لیے گئے اونٹوں کو لینے گیا تو اونٹوں کو دینے کے بدلے حیر بخش کو حراست میں لیکر کیمپ میں بند کردیا گیا ۔
جبکہ ہوشاپ کے علاقے دمب کے رہائشی سالم ولد الہی بخش کو بھی حراست میں لیکر ایف سی کیمپ منتقل کردیاگیا ۔