چهارشنبه, اکتوبر 30, 2024
Homeخبریںہیرمند: قابض ایرانی بارڈر فورسز کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ...

ہیرمند: قابض ایرانی بارڈر فورسز کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ سوختبر شہید

ہیرمند (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ رات ہیرمند شہر کے ساسولی گاؤں کی چوکی کی چوتھی بارڈر فورسز کی جانب سے کئی بلوچ سوختبروں اور ان کی ایندھن بردار گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے ایک بلوچ سوختبر شہید ہوگیا ، تاہم ہیرمند شہر کے زیرو پوائنٹ پر دوسری جانب طالبان فورسز نے ایرانی بارڈر فورسز پر فائرنگ شروع کر دی ۔

شہید ہونے والے اس بلوچ سوختبر کی شناخت نعیم ریکی ولد عبدالقیوم ساکن ساسولی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ساسولی گاؤں کی چوکی کے برج نمبر 4 کے بارڈر رجمنٹ فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ سوختبر کے مارے جانے کے بعد طالبان فورسز نے بارڈر کے اس طرف قابض ایرانی فورسز پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں شدید جھڑپ ہوا تاہم دونوں جانب دونوں فورسز کے جانی و مالی نقصانات کا اندازہ نہیں لگایا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز