یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںہیرمند: قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ چرواہا زخمی

ہیرمند: قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ چرواہا زخمی

ہیرمند( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج 25 مارچ کو ایک قابض ایرانی سرحدی فورس کے اہلکار نے ہیرمند شہر کے گاؤں ساسولی میں ایک بلوچ چرواہے پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ہیرمند کے علاقے ساسولی میں قابض ایرانی سرحدی فورسز کی فائرنگ سے ایک چروایا جاوید ساسولی زخمی ہوگیا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس بلوچ شہری کی حالت تشویشناک ہے اور اس وقت زابل کے امیر المومنین ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

بلوچ شہریوں پر ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ہر سال سینکڑوں بلوچ شہری جاں بحق اور زخمی ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز