چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںیزد، قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو بلوچ شہید

یزد، قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو بلوچ شہید

یزد(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز جمعہ کی صبح اس یزد کے صحرائے سغند میں قابض ایرانی فورسز نے گھات لگا کر چلتی راہ میں فائرنگ کرکے دو بلوچ بھائیوں کو شہید کر دیا ۔ تفصیلات کے ایرانی صوبہ یزد کے صحرائے سغند کے ایک دور دراز علاقے میں قابض ایرانی فورسز نے گھات لگا کر چلتی راہ میں فائرنگ کی جس کے نتیجے 25 سالہ محسن توتازہی ولد رحمت اللہ اور ان کا بھائی حمید(عبدالرحمان) توتازہی شہید ہوگئے جو کہ دونوں زاہدان کے رہائشی بتائے گئے ہیں ۔

 رپورٹ کے مطابق یہ دونوں بھائی صحرائی علاقہ ساغںند میں تعینات فورسز کے گھات میں پھنس گئے اور فورسز کی فائرنگ شہید ہوگئے ۔

 واضح رہے کہ قابض ایرانی فورسز نے ہمیشہ کی طرح انہیں منشیات فروش کہہ معاملات کو رفع دفع کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز