یزد (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق منگل 20 جنوری 2026 کو یزد کے شہر میبد میں قابض ایرانی فورسز نے تین بلوچ نوجوانوں حراست کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔ لاپتہ ہونے نوجوانوں کو تقریباً 10 دن گزر جانے کے باوجود یہ تاحال معلوم نا ہوسکا۔
ان تینو بلوچ شہریوں کی شناخت حامد اربابزہی ولد محیالدین، ساکن زہک، میثم دمندان (ارباب) ولد نیازمحمد، ساکن زہک، اور فرحان پسج (ارباب) ولد عبدالستار، ساکن زاہدان، کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرئع کے ذرائع کے مطابق یہ تینوں بلوچ نوجوان مزدوری کی غرض سے میبد آئے تھے اور ایک کارٹن سازی کے کارخانے میں کام کر رہے تھے۔


