دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںیزد میں اوورٹیکنگ کرنے پر نوجوان بے دردی سے قتل

یزد میں اوورٹیکنگ کرنے پر نوجوان بے دردی سے قتل

یزد (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق ایرانی صوبہ یزد میں ایک بلوچ نوجوان کو چاقو سے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک بلوچ نوجوان 14 سالہ میثم براہوئی ساکن دزاپ کو یزد میں اورٹیکنگ کی وجہ سے چاقو سے وار کرکے قتل کر دیا گیا۔

 کہا جاتا ہے کہ میثم نے یزد میں ایک یزدی نوجوان کو اپنی موٹرسائیکل سے اوور ٹیک کیا اور اس سے حملہ آور غصے میں آ گیا جو کہ غیر معمولی حالت میں تھا اور شراب کے نشے میں تھا ، میثم کو اس کے دل اور شریان پر چھ بار چاقو سے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔

 واضح رہے کہ میثم یزد فلور کمپنی میں صبح 6 بجے سے دوپہر 3 بجے تک اور بعض اوقات اوور ٹائم کے ساتھ رات 12 بجے تک کام کرتا تھا۔ جبکہ حملہ آور فی الحال حراست میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز