دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںیمن،امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کےسربراہ کی ہلاکت کی اطلاعات

یمن،امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کےسربراہ کی ہلاکت کی اطلاعات

یمن ( ہمگـام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق یمن میں امریکا کے ایک فضائی حملے میں القاعدہ کے مقامی سربراہ قاسم الریمی اور بعض دوسرے جنگجووں کے ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔تفصیلات کے مطسبق امریکا نے قاسم الریمی کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر مقرر کر رکھی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن میں القاعدہ کے سربراہ قاسم الریمی کی امریکی فضائی حملے میں ہلاکت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔اس حوالے سے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے کئی ماہ کی مسلسل جاسوسی اور فضائی نگرانی کے بعد جنوری میں یمن میں القاعدہ کے سربراہ قاسم الریمی پر فضائی حملہ کیا تھا۔
نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کو نومبر میں ایک مخبر کی جانب سے یمن میں قاسم الریمی کی موجودگی کی اطلاع ملی جس کے بعد سی آئی اے نے قاسم الریمی کی باقاعدہ ریکی شروع کی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فضائی حملے میں قاسم الریمی ہلاک ہو گئے تھے تاہم پینٹاگون نے اب تک اس بات کی تصدیق نہیں کی۔

امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے حکام نے اس حوالے سے بات کرنے سے معذرت کی ہے۔این این آئی رپورٹ کے مطابق حملے میں جس مکان کو نشانہ بنایا گیا اسے حال ہی میں القاعدہ کے ارکان نے کرایہ پر لیا تھا ، لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ نشانے میں قاسم الریمی بھی شامل تھا یا نہیں۔ جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کے مقتول سربراہ کا پورا نام قاسم عبدہ محمد ابکر ہے اور اسے قاسم الرامی، قاسم الریمی، ابو ھریرہ صنعانی کے ناموں سے بھی جانا جاتا تھا۔
الریمی عرب دنیا میں القاعدہ کے نمایاں چہروں میں سے ایک تھا جسے عرب اور عالمی اداروں کی طرف سے دہشت گردی کی کارروائیوں میں اشہتاری قرار دیا گیا تھا۔الریمی کو 16 جون 2015ء کو جزیرہ عرب کی القاعدہ سربراہ ناصر الوحشیی کی حضرموت کے مقام پرہلاکت کے بعد تنظیم کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ اٹھارہ اکتوبر 2018ء کو امریکی محکمہ خارجہ نے الریمی کو بین الاقوامی اشتہاری قرار دیتے ہوئے اس کی گرفتاری پر انعام کی رقم پانچ ملین ڈالر سے بڑھا کر 10 ملین ڈالر کر دی تھی۔
واشنگٹن نے مئی 2010 ء کو قاسم الریمی کا نام دہشت گردی کی فہرست میں درج کیا تھا اور امریکا میں اس کے بینک اثاثے منجمد کر دیئے تھے۔قاسم الریمی نے متعدد دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں حصہ لیا جن میں یو ایس ایس کول پر حملہ، وادی دوعن میں گھات لگا کر حملہ شبام بم دھماکہ اور دیگر دہشت گردانہ کارروائیاں شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز