جمعه, اپریل 4, 2025
Homeخبریںیونان میں ایف بی ایم کے کارکنوں کا ایرانی مظالم کے خلاف...

یونان میں ایف بی ایم کے کارکنوں کا ایرانی مظالم کے خلاف احتجاج

تھسالونیکی( ھمگـام نیوز)فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے یونان کے شہر تھسالونیکی میں ایرانی حکومت کے بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف ایک مظاہرہ کیا گیا جس میں ایرانی حکومت کے ستائے ہوئے یونان میں پناہ گزین کئی ایرانی شہریوں سمیت کرد، اھوازی اور دیگر اقوام سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

مظاہرے میں فری بلوچستان موومنٹ کے ممبر عبید بلوچ نے یونانی صحافیوں کو احتجاج کے دوران مقبوضہ مغربی بلوچستان میں ایران ملا ملٹری اور سپاہ پاسداران انقلاب کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے بارے میں بتایا کہ ایران گزشتہ کئی دہائیوں سے بلوچستان کے ایک بڑے حصے پر قابض ہے اور وہاں موجود بلوچ عوام پر اپنے حقوق کے مطالبات کی صورت میں تشدد کا راستہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایران میں حالیہ کشیدگی سے ایران حکومت ایرانی عوام پر مزید ظلم و ستم ڈھا رہا ہے جس میں ایران کے مقبوضہ ریاستوں کے عوام سب سے زیادہ متاثر ہیں۔
ـ
فری بلوچستان موومنٹ کے ممبر عبید بلوچ نے ایک یونانی ٹی وی رپورٹر کو مزید بتایا کہ ایرانی ملا رجیم اپنی جارحیت اور تشدد کو دنیا کے سامنے چھپانے کے لئے ایران کے تمام کمیونیکیشن کے ذرائع کو بند کر رکھا ہے جس سے وہاں کی صورتحال کافی کشیدہ ہوچکی ہے۔ پوری دنیا وہاں کے زمینی حقائق سے بے خبر ہے جس کی وجہ سے ایران نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا ہوا ہے۔مظاہرین تک صحافیوں اور ٹی وی رپورٹرز کی رسائی نا ممکن ہے۔

ایران نے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے سینکڑوں لوگوں کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل و زخمی کیا گیا ہے تاکہ حکومت مخالف مظاہروں کو طاقت کے زور پر دبایا جاسکے۔
ـ
آخر میں عبید بلوچ نے یونانی میڈیا کو فری بلوچستان موومنٹ کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی ایم ایران اور پاکستان کا بلوچستان پر جبری قبضے کے خلاف عالمی سطح پر ہر جگہ مظلوم بلوچوں کے حق میں آواز بلند کر رہی ہے۔ ایف بی ایم ایران و پاکستان کی بلوچستان پر جبری قبضے کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز