کیف (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق جنگ زدہ یوکرین کے شہر ماریوپول کے میئر کی جانب سے شہر میں انسانی تباہی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق میئر ماریوپول کی جانب سے شہر کو مکمل خالی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ماریوپول کے میئر کا کہنا ہے کہ شہر میں پھنسے1 لاکھ 60 ہزار افراد کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہے، شہریوں کے انخلا کے لیے 26 بسیں تیار ہیں روسی فوج راستہ نہیں دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے اب تک 38 لاکھ سے زائد افراد یوکرین چھوڑ چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے پناہ گزین ایجنسی کے مطابق یوکرین چھوڑنے والے 22 لاکھ افراد پڑوسی ملک پولینڈ، 5 لاکھ سے زیادہ افراد رومانیہ اور تقریباً 3 لاکھ افراد روس چلے گئے ہیں۔