کیف (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق یوکرینی فوج کی جانب سے ایک دن میں 4 روسی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روس کے 4 طیارے مار گرائے ہیں، 24 گھنٹوں میں 3 روسی ہیلی کاپٹرز اور کئی ڈرونز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
یوکرینی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ روسی فوج نے تاحال مزید کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرینی فوج کا روسی اڈوں، فوجی گوداموں پر بھی بدترین فضائی حملےکرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل ایک یوکرینی جنرل نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی سرزمین پر مارے جانے والے روسی فوجیوں کی لاشیں نہ اٹھائے جانے کے بعد یہ آوارہ کتوں کی غذا بننے لگیں ہیں۔