منگل, جون 18, 2024
ہومانٹرنشنلیوکرینی گولہ باری سے روسی صحافی ہلاک ہو گیا

یوکرینی گولہ باری سے روسی صحافی ہلاک ہو گیا

قفقاز (ہمگام نیوز ) یوکرینی فوج کی گولہ باری سے جمعرات کے روز مشرقی یوکرین کے ایک گاؤں میں ایک روسی صحافی ہلاک ہو گیا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ روسی صحافی پچھلے 27 ماہ سے جنگ کی کوریج کر رہا تھا۔ ہلاک ہونے والے روسی صحافی NTV کے لیے کام کرنے والے صحافیوں میں سے تھے۔ اس سے پہلے بھی اس ٹی وی چینل کے کئی کارکن ہلاک ہو چکے ہیں ۔

ایوان پرکھوڈکو، ہورلیوکا کے میئر نے کہا کہ ڈونیٹسک کے روسی زیرِ انتظام علاقائی مرکز کے شمال میں این ٹی وی نے اس سے قبل اطلاع دی گئی تھی کہ ٹی سی کے عملے کے تین ارکان زخمی ہوئے تھے۔ان میں کوزین بھی شامل تھے جو ہورلیوکا کے بالکل باہر، ہولمیوسکی گاؤں میں زخمی ہوئے اور ہسپتال میں لے جائے گئے۔

خیال رہے اب تک فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر مکمل حملے کے بعد سے کم از کم 16 صحافی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ تازہ گولی باری میں ہلاک ہونے و الا صحافی یوکرائنی گولہ باری سے ہلاک ہوا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز